ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ٹرانسپورٹ صنعت عام بجٹ پر ناراض

ٹرانسپورٹ صنعت عام بجٹ پر ناراض

Sat, 06 Jul 2019 23:45:15    S.O. News Service

نئی دہلی6جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ٹرانسپورٹ صنعت نے مالی سال 2019-20 کے عام بجٹ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صنعت پربھاری بوجھ پڑے گا اور روزگار کے مواقع کم ہوں گے۔ٹرانسپورٹ انڈسٹریز کی نمائندہ تنظیم آل انڈیا ٹرانسپورٹرس ویلفیئرایسوسی ایشن کے صدر مہندر آریہ نے سنیچر کو کہا کہ بجٹ میں نقل و حمل کو فروغ دینے کے لیے کچھ نہیں ہے اور اس میں کئی التزامات ہیں جو نقل و حمل سے متعلق صنعت کے تاجروں کے مفادات کے خلاف ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ ڈیزل اورپٹرول پر پیداواری اور کسٹم ڈیوٹی بڑھانے اور سڑک کی تعمیر کا سرچارج لگانے سے صنعت پر منفی اثر پڑے گا۔


Share: